حضرتِ سیِّدُنا موسیٰ کلیمُ اللّٰہ عَلٰی نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام کے دَوۡر کا فرعون سب سے زیادہ بد اَخۡلا ق ،سَخۡت دل اور ظالِم تھا، فرعون کا نام وَلید بن مُصْعَبْ بن رَیّان اوراس کا تعلُّق قبیلۂ قِبطیّہ (قِبْ۔طِی۔یَہ) سے تھا۔حضرتِ سیِّدُنا یوسفعَلٰی نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام کے دَوۡر کے فرعون کا نام رَیّان بِن وَلید تھاجو کہ اِیمان لے آئے تھے۔ حضرتِ سیِّدُنا یوسفعَلٰی نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام اور سیّدُنا موسیٰ کلیمُ اللّٰہ عَلٰی نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام کے دَوۡر کے فرعونوں کے درمِیان 400 سال سے زیادہ کا فاصِلہ تھا ۔