پر لذَّت ضَرور مَحسوس ہوتی ہے لیکن یہ بُلبُلے اُس گندی اور زہریلی گیس کے ہیں جسے ہم سانس کے ذَرِیعۡے خارِج کرتے ہیں ۔ اس خطرناک گیس کو کولڈرنکس کے ذَرِیعۡے بدن کے اندر لے جانا بالکل غیر فِطۡری(UNNATURAL) عمل ہے۔
کولڈڈرنکس پینے کا مُقابَلَہ جیتنے والا زندگی کی بازی ہار گیا!
ایک بار ہند(INDIA)میں زیادہ بوتلیں پینے کا مُقابَلَہ ہوا، اُس میں 8بوتلیں پینے والا مُقابَلَہ جیت گیا۔ مگر زندگی کی بازی ہار گیا کیوں کہ کچھ ہی دیر بعد وہ موت کا شکار ہو گیا! اُس کی موت کا سبب یہ بتایا گیا کہ اس کے جِسۡم میں ’’کاربن ڈائی آکسائیڈ‘‘