Brailvi Books

فرعون کا خواب
25 - 39
کریں  ، بیشک تو ہمیں  دیکھ رہا ہے،فرمایا اے موسٰی تیری مانگ تجھے عطا ہوئی ۔ )اللہ تَعَالٰینے دعا قَبول فرمالی، لکنت دَوۡر  فرما دی اور آپ عَلٰی نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام کے بھائی حضرتِ سیِّدُنا ہارون عَلٰی نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام  کو آپ کا وزیر بنادیا۔
زَبان کی لُکنت کا علاج
جوکوئی زَبان کی لکنت والاہر نماز کے بعد سات بار(سُوۡرَۂ طٰہکی 25 تا 28 ) نیچے دی ہوئی چار آیات پڑھ لیا کرے گا اِنۡ شَآءَاللّٰہ وہ صاف بولنے والا بن جا ئے گا۔
رَبِّ اشْرَحْ لِیۡ صَدْرِیۡ ﴿ۙ۲۵﴾ وَ یَسِّرْ لِیۡۤ اَمْرِیۡ ﴿ۙ۲۶﴾ وَاحْلُلْ عُقْدَۃً مِّنۡ لِّسَانِیۡ ﴿ۙ۲۷﴾ یَفْقَہُوۡا قَوْلِیۡ ﴿۪۲۸﴾