Brailvi Books

فرعون کا خواب
24 - 39
حضرتِ سیِّدُنا موسیٰ کلیمُ اللّٰہ عَلٰی نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام  کو جب فرعون کے پاس جا کر اُسے نیکی کی دعوت دینے کا حکم فرمایا مگر منہ میں ’’ انگارا‘‘ رکھ لینے کی وجہ سے زَبان مبارَک میں  لکنت آ گئی تھی لہٰذاآپ عَلٰی نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام  اپنے پاک پَرۡوَرۡدَگارعَزَّوَجَلَّ کے دربار میں  عرض گزار ہوئے، اِس کا بیان پارہ 16سُوۡرَۂ طٰہکی آیت نمبر25تا36میں  اس طرح کیا گیا ہے:
(ترجَمۂ کنزالایمان:عرض کی اے میرے رب میرے لئے میرا سینہ کھول دے اور میرے لئے میرا کام آسان کر اور میری  زَبا ن کی گرہ کھول دے ،کہ وہ میری بات سمجھیں  اور میرے لئے میرے گھر والوں  میں  سے ایک وزیر کر دے۔وہ کون میرا بھائی ہارون، اس سے میری کمر مضبوط کر،اور اسے میرے کام میں  شریک کر کہ ہم بکثرت تیری پاکی بولیں  اور بکثرت تیری یاد