Brailvi Books

فرعون کا خواب
20 - 39
جلدی سے وہ صندوق میرے پاس لایا جائے، اس کے نوکر کشتی میں  بیٹھ کر صندوق تک پہنچے اور انہوں  نے وہ صندوق لاکر فرعون کے سامنے پیش کردیا ۔خُدّام نے صندوق کھولنے کی کوشِش کی لیکن نہ کُھلا،توڑکر کھولنا چاہا لیکن نہ ٹوٹا۔ فرعون کی زوجہ حضرتِ سیِّدَتنا آسِیہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہا کو اُس صندوق کے اندر ایک نُور چمکتا نظر آیا جو دوسروں  کو دکھائی نہ دیا، جب حضرتِ سیّدتُنا آسِیہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہا نے صندوق کھولنا چاہا تو  آسانی سے کھل گیا، اُس صندوق میں  ایک چھوٹا سا بچہ تھا جس کی آنکھوں  کے درمیان نورجگمگ جگمگ کررہا تھا، اللہ تَعَالٰی نے اُن لوگوں  کے دلوں  میں  اس بچے کی مَحَبَّت ڈال دی ، فرعون کی بیٹی نے