{۱}فرعون کا خواب
فرعون نے ایک مرتبہ خواب دیکھا کہ ’’بیتُ الۡمُقَدَّس (بَے۔ تُلْ۔مُقَدْ۔دَسۡ) کی طرف سے ایک آگ نکلی جس نے سارے مِصۡر کو گھیر لیا اور تمام قبطیوں (قِبْ۔طِی۔یوں ) کو جلا ڈالا مگر بنی اسرائیل کو آگ سے کوئی نقصان نہ پہنچا ۔‘‘ یہ عجیب و غریب خواب دیکھ کر فرعون پریشان ہو گیا۔ اِس نے نجومیوں سے تعبیر معلوم کی تو انہوں نے بتایا کہ ’’بنی اسرائیل میں ایک لڑکا پیدا ہو گا جو تیری بادشاہت ختم ہو جانے کا سبب بنے گا۔‘‘یہ سُن کر فرعون نے حُکۡم دیا کہ بنی اسرائیل میں جوبھی لڑکا پیداہو اُسے قَتۡل کردیا