Brailvi Books

فرعون کا خواب
18 - 39
{۵} فرعون کی بیمار بیٹی
ایک روایت میں  آتا ہے:حضرتِ سیِّدُنا موسیٰ کلیمُ اللّٰہ عَلٰی نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام کی اَمّی جان علیہا رَحْمَۃُ الرَّحْمٰننے آپعَلٰی نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام کو صندوق میں  ڈال کر دریا کے حوالے کردیا ۔ فرعون کی صِرفۡ ایک ہی بیٹی تھی جس سے وہ بَہُت مَحَبَّت کرتا تھا،وہ بیٹی بَرَص۱؎  کی بیماری میں  مبتلا تھی، فرعون نے اس کے بارے میں  طبیبوں  اور جادُوگروں  سے مشورہ کیا تو اُنہوں  نے کہا:’’ اے بادشاہ! یہ فقط اُسی صورت میں  ٹھیک ہوسکتی ہے
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
   ۱  :  بَرَص کو کوڑھ بھی کہتے ہیں ، اِس بیماری میں  یا تو بدن پر سفید دھبے پڑجاتے ہیں  یا اَعضا پر سُوجن ہو کر اُنگلیاں  وغیرہ گرنے لگتی ہیں ۔