Brailvi Books

فرعون کا خواب
17 - 39
 کے خوف سے  ہزاروں  بچے ذَبۡح  کروادیئے، ربُّ الۡعِزّت نے اُسی بچے کی پَروَرِش کی خدمت اُسی فرعون کے ذِمے لگادی! یہ بھی پتا چلا کہ اللہ ربُّ الۡعِزّت جس کی حفاظت فرمانا چاہے تو دریا کی موجوں  میں  بھی اُس کو کوئی آنچ نہیں  آتی، جیسا کہ حضرتِ سیِّدُنا موسیٰ کلیمُ اللّٰہ عَلٰی نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام  کو دریائے نِیل کی موجوں  سے اُٹھا کر دوبارہ آپ عَلٰی نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام  کواپنی اَمّی جان علیہا رَحْمَۃُ الرَّحْمٰنکی گود میں  پہنچا دیا۔
تو نے کس شان سے موسیٰ کی بچائی ہے جان
تیری قدرت پہ میں  قربان خدائے رحمن
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب!          صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد