اَمّی جان علیہا رَحْمَۃُ الرَّحْمٰنبے حد پریشان تھیں کہ نہ معلوم میرا بچہ کہاں اور کس حال میں ہوگا! آخِر کار انہوں نے حضرتِ سیِّدُنا موسیٰ عَلٰی نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام کی بہن ’’مریم‘‘ کوحالات کی معلومات کے لئے فرعون کے محل میں بھیجا ، مریم نے جب یہ حال دیکھا کہ بچہ کسی عورت کا دودھ نہیں پیتا تو انہوں نے فرعون سے کہا :’’ میں ایک عورت کو لاتی ہوں شاید کہ یہ اُس کا دودھ پینے لگے۔‘‘ چُنانچِہ ’’مریم‘‘ حضرتِ ِ سیّدناموسیٰ کلیمُ اللّٰہ عَلٰی نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام کی اَمّی جانعلیہا رَحْمَۃُ الرَّحْمٰنکو فرعون کے محل میں لے گئیں اور اُنہوں نے جیسے ہی دودھ پلایا تو آپ عَلٰی نَبِیِّناوَعَلَیْہِ