Brailvi Books

فرعون کا خواب
12 - 39
{۴}دریا کی موجوں  سے ماں  کی گود میں 
فرعون کے حکم سے جن دنوں  بنی اسرائیل میں  پیدا ہونے والے لڑکے بے دردی سے ذَبۡح  کئے جا رہے تھے،اُن ہی دنوں  حضرتِ سیِّدُنا موسیٰ کلیمُ اللّٰہ عَلی نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام پیدا ہوئے۔آپ کی اَمّی جان علیہا رَحْمَۃُ الرَّحْمٰننے(ایک روایت کے مُطابق چار ماہ تک چُھپا کر رکھا پھر) فرعون کے خوف سے آپ عَلی نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام کو ایک صندوق میں  رکھ کر دریائے نِیل میں  بہا دیا۔ دریائے نِیل سے نکل کر ایک نہۡر  فرعون کے محل کے قریب بہتی تھی، یہ صندوق دریائے نِیل سےبہتا  ہوا نہۡر میں