سچے دل سے توبہ کی کہاللہ عَزَّوَجَلَّ! اگر تو مجھے اب کی بار زَبا ن اور بینائی دے دیگا تو پھر کسی کو اُس بچے (یعنی حضرتِ سیّدناموسیٰ عَلی نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام) کے بارے میں نہیں بتاؤں گا۔ اللہ تَعَالینے اُس کی توبہ قَبول فرمائی اور اس کی بولنے اور دیکھنے کی طاقت لوٹ آئی۔ (ایضاً)
ہم تو بُرا کسی کا دیکھیں سنیں نہ بولیں
میٹھے میٹھے مَدَنی منو اور منیو!اِس حکایت سے معلوم ہوا کہ بُری نِیَّت کا پھل ہمیشہ بُرا ہوتا ہے ، یہ بھی معلوم ہوا کہ اللہ تَعَالٰیدشمنوں سے بچانے پرقدرت رکھتا ہے، یہ بھی جاننے کو ملا کہ بُری نِیَّت سے توبہ کر لینے پر اُس کی وجہ سے آئی ہوئی