Brailvi Books

روزے کے اہم مسائل
7 - 33
 (3) کسی مسلمان طبیب حاذِق مستور یعنی غیرِ فاسق نے اُسکی خبر دی ہو اور اگر نہ کوئی علامت ہو نہ تجربہ، نہ اس قسم کے طبیب نے اُسے بتایا بلکہ کسی کافر یا فاسق طبیب کے کہنے سے افطار کر لیا تو کفارہ لازم آئے گا۔ آج کل کے اکثر اطبّا اگر کافر نہیں تو فاسق ضرور ہیں اور نہ سہی تو حاذق طبیب فی زمانہ نایاب سے ہو رہے ہیں ان لوگوں کا کہنا کچھ قابلِ اعتبار نہیں نہ ان کے کہنے پر روزہ افطار کیا جائے ان طبیبوں کو دیکھا جاتا ہے کہ ذرا ذرا سی بیماری میں روزہ کومنع کر دیتے ہیں اتنی بھی تمیز نہیں رکھتے کہ کس مرض میں روزہ مُضرہے کس میں نہیں ۔‘‘ (1)
واضح رہے کہ آخر میں درج کی گئی بہارِ شریعت کی عبارت میں کفارہ دینے کا بیان اس صورت میں بیان ہوا ہے جب کسی نے روزہ رکھنے کے بعد بغیر عذرِ شرعی کے توڑ دیا ہو اگر سرے سے عذر کی بنا پر یا بغیر عذر کسی نے روزہ رکھا ہی نہ ہو تو صرف قضا ہوگی اور بغیرعذر کے نہ رکھا ہو تو ساتھ میں سچی توبہ بھی کرنا ہوگی۔
وَاللہُ اَعْلَم عَزَّ  وَجَلَّ وَرَسُوْلُہ ٗ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ
کتبـــــــــــــــــــــــــــہ
ابومحمد  علی اصغر العطاری المدنی
01 محرم الحرام1431ھ19دسمبر2009ء
خون دینے سےروزہ فاسد نہیں ہوتا
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ روزے کی حالت میں خون دینے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہےیا نہیں؟
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
… بہارِ شریعت،حصہ پنجم، سحری وافطاری کا بیان،۱/۱۰۰۳-۱۰۰۴.