چکی ہے کتاب الطہارت اور کتاب الصلوٰۃ پر کام جاری ہے علاوہ ازیں بعض اہم فتاوی پر مشتمل مختصر رسائل کی 8 قسطیں شائع ہوچکی ہیں اب یہ نویں قسط شائع ہونے جارہی ہے جو کہ روزے اور اعتکاف سے متعلق چند اہم مسائل پر مشتمل ہے اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے امیدِواثق ہے کہ اسے بھی قبولِ عام نصیب ہوگا اور عوامِ اہلسنّت رمضان سے مناسبت رکھنے والے ان مسائل سے بھر پور فائدہ حاصل کرسکے گی لہٰذا خود بھی خرید کر پڑھیں اور زیادہ تعداد میں خرید کر تقسیم بھی کریں اللہ تعالیٰ میرے پیر و مرشد امیرِاہلسنّت بانِیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولاناابوبلال محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا سایہ تادیر قائم ودائم رکھے کہ ان کے لگائے ہوئے گلشن کو تا قیامِ قیامت شاد وآباد رکھے ان کے علمِ نافع اور عملِ صالح میں خوب برکتیں عطا فرمائے اور ہمیں ان کے فیض سے مستفیض ہونے کی توفیق عطا فرمائے اور دعوتِ اسلامی کو نظر ِبد اور حاسدوں کے حسد سے محفوظ فرمائے۔
اٰمین بجاہِ النبی الامین صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّم
عبدہ المذنب فضیل رضاالقادری العطاری عفاعنہ الباری
تاریخ: 28مئی2016بمطابق20شعبان المعظم 1437ھ