Brailvi Books

روزے کے اہم مسائل
15 - 33
 جائز ہے یا نہیں ؟ اس کی وجہ سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے یا نہیں ؟
 سائل:محمد غضنفر ( راولپنڈی)
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ  حِیْم
اَلْجَوَاب بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّاب  اَللّٰھُمَّ  ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَا لصَّوَاب
	صورتِ مسئولہ میں یہ پٹی باندھنے کی وجہ سے روزے میں کوئی فرق نہیں پڑے گا، یعنی روزے کی حالت میں ایسی پٹی باندھنا جائز ہے اس سے روزہ نہیں ٹوٹے گا، اگرچہ اس کی وجہ سے مساموں کے ذریعے دوائی جسم میں داخل ہو جائے، اس بارے میں ضابطہ یہ ہے کہ جماع اور اس کے ملحقات کے علاوہ کھانے پینے والی چیزوں میں روزہ کو توڑنے والی صرف وہ دوا اور غذا ہےجو مسامات سے نہیں بلکہ کسی منفذ یا زخم سے دماغ یا پیٹ تک پہنچے۔اسی لیے فقہا فرماتے ہیں کہ اس دوائی سے روزہ ٹوٹتا ہے جو کسی منفذ یا زخم سے معدے یا دماغ تک پہنچے، جو معدے یا دماغ تک منفذ یا زخم کے ذریعہ نہ پہنچے اس سے روزہ نہیں ٹوٹتا۔
	درِّمختار میں روزے کو توڑنے والی چیزوں کے بیان میں ہے:”(داوی جائفۃ او آمّۃ) فوصل الدواء حقیقۃ الی جوفہ ودماغہ۔“یعنی اگر پیٹ کے زخم پر دوائی لگائی یا سر کے زخم پر دوائی لگائی اور وہ دوائی حقیقۃً اس کے پیٹ یا دماغ تک پہنچ گئی تو ا س کا روزہ ٹوٹ جائے گا۔ (1)
	درِّمختار میں روزہ توڑنے کے بارے میں ضابطہ ہے کہ:”والضابط وصول  ما فیہ 


ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ 
… در مختار، کتاب الصوم، باب ما یفسد الصوم وما لا یفسدہ، ۳/۴۳۲.