’’روزہ میں مسواک خشک ہو یا تر اگرچہ پانی سے تَر کی ہو زوال سے پہلے کرے یا بعد کسی وقت مکروہ نہیں ۔اکثر لوگوں میں مشہور ہے کہ دوپہر بعد روزہ دار کیلئے مسواک کرنا مکروہ ہے یہ ہمارے مذہب کے خلاف ہے۔‘‘ (1)
سیدی اعلیٰ حضرت امامِ اہلسنّت امام احمد رضاخان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰنارشاد فرماتے ہیں : ’’مسواک کرنا سنت ہے ہروقت کرسکتا ہے اگرچہ تیسرے پہر یاعصر کو،چبانے سے لکڑی کے ریزے چھوٹیں یامزہ محسوس ہوتونہ چاہئے۔‘‘ (2)
وَاللہُ اَعْلَم عَزَّ وَجَلَّ وَرَسُوْلُہ ٗ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ
الجواب صحیح کتبـــــــــــــــــــــــــــہ
عبدہ المذنب فضیل رضا العطاری المتخصص فی الفقہ الاسلامی
عفی عنہ الباری ابوعبداللہ محمدسعیدالعطاری المدنی
11رمضان المبارک 1435ھ10جولائی 2014ء
روزہ کی حالت میں درد کم کرنے والی پٹی باندھنا کیسا؟
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ میری والدہ بیمار ہیں ، ان کو جب جسم میں درد ہو تا ہے تو علاج کے طور پر ان کی کلائی پر ایک پٹی باندھی جاتی ہے جس کی وجہ سے درد میں کمی واقع ہو جاتی ہے، اس پٹی میں ایسی دوائی لگی ہوتی ہے جو مساموں کے ذریعے جسم میں جاتی ہے اور درد کو آرام پہنچاتی ہے،آپ شریعت کی روشنی میں ارشاد فرمائیں کہ روزے کی حالت میں اس پٹی کو استعمال کرنا
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
… بہارِ شریعت،حصہ پنجم، روزہ کے مکروہات کا بیان،۱/۹۹۷، ملتقطاً.
2… فتاوی رضویہ، کتاب الصوم، ۱۰/۵۱۱.