Brailvi Books

روزے کے اہم مسائل
13 - 33
وَاللہُ اَعْلَم عَزَّ  وَجَلَّ وَرَسُوْلُہ ٗ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ
کتبـــــــــــــــــــــــــــہ
ابوالصالح محمد قاسم  القادری
21صفرالمظفر 1435ھ25دسمبر 2013ء
روزہ میں جھاگ والی مسواک کا استعمال
	کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ کیا روزہ میں جھاگ والی مسواک کر سکتے ہیں یا نہیں ؟سائل:جاوید(عثمان آباد، باب المدینہ کراچی)
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم
اَلْجَوَاب بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّاب  اَللّٰھُمَّ  ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَا لصَّوَاب
	روزہ کی حالت میں ہر قسم کی مسواک کرسکتے ہیں اس کے کرنے سے روزہ نہیں ٹوٹتابلکہ جس طرح عام دنوں میں مسواک کرنا سنت ہے اسی طرح روزہ کی حالت میں بھی سنت ہے ہاں البتہ یہ بات یاد رہے کہ اگر روزہ دار ہونا یاد ہو اور چبانے سے ریشے ٹوٹے یا ذائقہ محسوس ہو تو چبانے سےبچنا چاہئے ۔
	فتاویٰ عالمگیری میں ہے :’’ولابأس بالسواک الرطب والیابس فی الغداۃ والعشیّ‘‘ یعنی روزہ کی حالت میں مسواک کرنے میں کوئی حرج نہیں خواہ مسواک خشک ہو یاتر اورخواہ صبح کی جائے یاشام کو ۔ (1)
	یونہی صدر الشریعہ مفتی محمد امجد علی اعظمی صاحب رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں:
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ 
… فتاوی ہندیۃ، کتاب الصوم، الباب الثالث فیما یکرہ للصائم وما لایکرہ، ۱/۱۹۹.