Brailvi Books

فیضان سعید بن زید رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ
9 - 42
(الاصابۃ، حرف السین المھملۃ، سعیدبن زید ، ج۳، ص۸۷، تاریخ مدینۃ دمشق،  ج۲۱، ص۶۶)
 والد گرامی کا تعارف
آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکے والدمحترم حضرت سیدنا زید بن عمرو رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ ہیں۔ دو عالم کے مالک و مختار، مکی مدنی سرکار صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  پر وحیٔ نبوت نازل ہونے سے پہلےہی آپ دنیاسے تشریف لے گئے تھے۔
(الریاض النضرۃ،ج۲،ص۳۳۷)
 ملت ابراہیمی کے پیروکار
آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکے والد ماجد کفروشرک اور زمانہ جاہلیت کی خرافات سے بیزار تھے اور قریش پر ہمیشہ نکتہ چینی کیا کرتے تھے۔آپ مُوَحِّد(یعنی اللہ تعالٰی کو ایک ماننے والے) اورملت ابراہیمی کے پیرو کار تھے۔ چنانچہ حضرت سیدناعامر بن ربیعہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے روایت ہے کہ حضرت سیدنازید بن عمرو رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہنے مجھ سے کہا: میں نے اپنی قوم کی مخالفت کی، میں نے سیدنا ابراہیم و اسمٰعیل  عَلَیْہِمَا الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے مذہب کی پیروی کی اور اس کی جس کی وہ عبادت کرتے تھے، وہ دونوں اس قبلے کی طرف رخ کر کے نماز پڑھتے تھے۔ اور میں بنی اسمٰعیل میں سے ایک نبی کا انتظار کر رہا ہوں۔میرا گمان یہ ہے کہ میں ان کا زمانہ نہیں پاسکوں گا۔ میں ان پر ایمان لاتا ہوں اور ان کی تصدیق کرتا ہوں