سیدتنافاطمہ بنت خطاب رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہا تھیں اور ان کو لہولہان کرنے والے امیر المؤمنین حضرت سیدنا عمر بن خطاب رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہتھے۔
سیدنا سعید بن زید کا نام ونسب
آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کا نام ’’سعید‘‘ اور کنیت ’’اَبُوالْاَعْوَرْ‘‘ ہے۔آپ کا سلسلۂ نسب اس طرح ہے: سعید بن زیدبن عمرو بن نفیل بن عبدالعزى بن رياح بن عبداللہبن قرط بن رزاح بن عدی بن كعب بن لؤی قرشي عدوی ۔
(تاریخ مدینہ دمشق،ج۲۱،ص۶۲۔۶۶)
سلسلہ نسب میں حضورسے اتصال
آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کاسلسلۂ نسب دسویں پشت میں کعب بن لؤی پر جاکر خَاتَمُ الْمُرْسَلِیْن، رَحْمَۃٌ لِّلْعٰلَمِیْن صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے مبارک نسب سے جاملتاہے۔(الریاض النضرۃ ،ج۲،ص۳۳۷)
والدہ محترمہ کا تعارف
آپ کی والدہ حضرت سیدتنافاطمہ بنت بعجہ بن اميہ بن خويلد رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَاہیں۔آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا کا تعلق قبیلہ بنوخزاعہ سے ہے اورآپ ابتداء ً اسلام لانے والے خوش نصیبوں میں سے ہیں۔