میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!ابتدائے اسلام میں دو عالم کے مالک و مختار، مکی مدنی سرکار صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی رسالت کی تصدیق کرنے والوں پر مشرکین مکہ نے بے پناہ ظلم وستم ڈھائے حتی کہ جو کل تک محافظ تھےآج وہی جانی دشمن بن گئے،اورتواور اپنے خونی رشتہ داروں نے ہی ظلم وستم کی انتہا کردی، مگر مسلمانوں کی استقامت پرقربان جائیے ،ظلم وستم سہ کر لہولہان ہوگئے مگر ان کے ایمان میں فرق نہ آیا۔جیسا کہ مذکورہ بالا صحابی اورصحابیہ کا واقعہ آپ نے پڑھا کہ لہولہان ہونے کے باوجود ’’استقامت کا پہاڑ‘‘بنے رہے،بلکہ دین اسلام اور اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے پیارے حبیب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی محبت پر استقامت کا ایسا عظیم مظاہرہ کیا کہ انہیں دینِ اسلام سے پھیرنے والا بھائی خود دائرۂ اسلام میں داخل ہوگیا۔
استقامت کامظاہرہ کرنے والایہ جوان کون تھا؟
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!راہِ خدامیں لہولہان ہونے والے اوردین اسلام پر صبرورضا کے ساتھ استقامت کاعظیم مظاہرہ کرنے والے یہ جوان جنتی صحابی حضرت سیدناسعید بن زیدرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہتھےاورتکالیف میں ان کا ساتھ دینے والی خاتون آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکی اطاعت شعار زوجہ اُمّ جمیل حضرت