سے معمورہوکرجہاد کرتے رہے۔ستر سے زائد برس کی عمرمیں ۵۰ یا ۵۱ سن ہجری مدینہ شریف سے تقریبا دس میل دورمقامِ عقیق میں آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہنے وصال فرمایا، وہاں سےآپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکاجسداطہرمدینہ منورہ لایاگیا ۔
غسل ونماز جنازہ
حضرت سیدناسعدبن ابی وقاص رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہنےآپ کو غسل دیا، حضرت سیدنا عبد اللہبن عمررَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نےآپ کی نماز جنازہ پڑھائی اور ان ہی دونوں جلیل القدر صحابیوں نےآپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکو قبر میں اتارا۔آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کا مزار پرانوار جنت البقیع میں ہے۔
(الطبقات الکبری ، سعید بن زید،ج۳، ص۲۹۳ ، معرفۃ الصحابۃ معرفۃ سعید بن زید، ج۱،ص۱۵۵،۱۵۴)
سب صحابہ سے ہمیں تو پیار ہے
ان شاء اللہاپنا بیڑا پار ہے
اہل سنت کا ہے بیڑا پار اصحاب حضور
نجم ہیں اور ناؤ ہے عترت رسول اللہکی
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
مجلس المدینۃ العلمیۃ( دعوت اسلامی)
شعبۂ فیضان صحابہ واہل بیت
۲۳جمادی الاولی ۱۴۳۳ھ بمطابق ۱۶اپریل ۲۰۱۲ء