جو اپنی جان کی حفاظت کرتے ہوئے مارا جائے وہ بھی شہید ہے۔ (۴)نیزجو اپنے اہل وعیال کی حفاظت کرتے ہوئے مارا جائے وہ بھی شہید ہے۔‘‘
(سنن الترمذی، کتاب الدیات،باب ماجاء فی من قتل۔۔۔الخ ،الحدیث:۱۴۲۶،ج۳،ص۱۱۲)
(۵)حدیث گھڑنے کا وبال
’’مجھ پر جھوٹ باندھنا عام لوگوں پر جھوٹ باندھنے کی طرح نہیں یاد رکھو بے شک جو مجھ پر جھوٹ باندھے وہ اپنا ٹھکانہ جہنم بنالے۔‘‘
(مسند ابی یعلیٰ،مسند سعید بن زید ،الحدیث: ۹۶۲،ج ۱،ص ۴۱۴)
(۶)عورتوں کا فتنہ
’’میرے بعد اُمت میں مردوں کے لیے سب سے نقصان دہ عورتوں کا فتنہ ہے۔‘‘ (صحیح مسلم،کتاب الرقاق،باب اکثر اھل الجنۃ الفقراء، الحدیث: ۲۷۴۱،ص ۱۴۶۵)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
سفرِآخرت
رسولِ اَکرم، شاہ ِبنی آدم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکے یہ جلیل القدرصحابی جب سے اسلام لائے شب وروزدین اسلام کی سربلندی کے لئے مصروف عمل رہے،آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہنے تمام اسلامی جنگوں میں حصہ لیا اور شوقِ شہادت