طفیل رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُم وغیرہ اورتابعین میں سے ایک جماعت نےآپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے احادیث روایت کی ہیں۔
(سیر اعلام النبلاء ،سعید بن زید ،الرقم:۱۱،ج۳، ص۷۸ ،تھذیب الاسماء واللغات للنووی، سعید بن زید، ج۱، ص۲۱۱)
آپ سے مروی چند
فرامین مصطفےٰصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
(۱)صلہ رحمی کرنا
’’رحم(یعنی صلہ رحمی کرنااللہ عَزَّ وَجَلَّ کے صفاتی نام)رحمٰن سے بنا ہے پس جو اس کو توڑے گا اللہ عَزَّ وَجَلَّ اس پر جنت حرام فرمادے گا۔‘‘
(البحر الزخار ،الحدیث:۱۲۶۵، ج ۴ ،ص۹۳)
(۲)سود سے بھی بڑاگناہ
’’ناحق کسی مسلمان کی بے عزتی کرناسودسے بھی بڑاگناہ ہے۔‘‘
(سنن ابو داود، کتاب الادب، باب فی الغیبۃ،الحدیث:۴۸۷۶،ج۴،ص۳۵۳)
(۳)کُھمْبِی کے پانی میں شفاہے
’’کھمبی مَنْ سے ہے اور اس کے پانی میں آنکھوں کے لئے شفاہے۔‘‘
(صحیح البخاری،کتاب التفسیر، باب قولہ تعالی:وظللنا علیکم الغمام ،الحدیث: ۸ ۷ ۴۴، ج۳،ص۱۶۶)