Brailvi Books

فیضان سعید بن زید رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ
36 - 42
(فتوح الشام،نصیحۃ خالد،ج۱،ص۵۵)
حضرت سیدتنا اُم سلمہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا   کی وصیت
اُمّ المؤمنین حضرت سیدتنااُمّ سلمہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا نے وصیت کی تھی کہ ان کا جنازہ حضر ت سیدناسعید بن زید رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہپڑھائیں،لیکن جب آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا کاانتقال ہوا توجنازہ حضرت سیدنا ابو ہریرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے پڑھایاکیونکہ آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَانے یہ وصیت اس وقت فرمائی تھی جب آپ بیمار تھیں بعد میں آپ صحت یاب ہوگئیں لیکن حضرت سیدناسعیدبن زید رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کاانتقال آپ سے پہلے ہی ہوگیا۔
(الاصابۃ ،کتاب النساء، ام سلمۃبنت ابی امیۃ،ج۸،ص۴۰۷)
آپ کی ازواج 
آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکی ازواج میں سب سے مشہورحضرت سیدتنا فاطمہ بنت خطاب ہیں جوکہ امیر المؤمنین حضرت سیدناعمر بن خطاب رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کی بہن ہیں۔آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکی ایک اورزوجہ کاذکربھی ملتاہے جن کانام زينب  بنت سويد بن صامت انصاريہ ہےان سےآپ کی بیٹی عاتکہ پیدا ہوئیں۔
(الاصابۃ ،کتاب النساء، زینب بنت سوید،ج۸،ص۱۶۰،الاستیعاب ،باب النساء و کناھن، ج۴ص۴۴۷)