Brailvi Books

فیضان سعید بن زید رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ
25 - 42
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!ہمارےاسلاف کاکردارکس قدرقابل رشک ہوا کرتاتھا،آ ئینہ باطل کے سامنے حق وصداقت کی منہ بولتی تصویربن جایاکرتے تھے،کیونکہ انہیں کسی دنیوی حاکم کا قطعاً خوف نہ ہوتاتھا،ان کادل توصرف خوف خداعَزَّ وَجَلَّکاگرویدہ تھا،ان پر ظلم کیاجاتا توطاقت وقدرت کے باوجودجوابا ظلم نہ کرتے، کڑوی کسیلی باتوں کا جواب میٹھے اور موثر انداز میں دیا کرتے،ان کی زبا ن سے طنز اور طعن وتشنیع کے تیروں کے بجائےعلم و حکمت کے مدنی پھول برساکرتے،اسی اخلاص کی برکت سے اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے ان کی زبان میں وہ ہیبت رکھی تھی کہ نرم ونازک لہجہ ہونے کے باوجودبھی مخاطب تھرتھرکانپنے لگ جاتا۔
آپ کاشوقِ جہاد
آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکے شوق جہاد کے کیاکہنے!آپ بدر کے علاوہ تمام غزوات مثلاً: غزوۂ احد، غزوۂ خندق، خیبر،حنین،طائف اورغزوۂ تبوک وغیرہ میں شریک ہوئے۔(الریاض النضرۃ ،ج۲، ص۳۴۱)
بدری صحابی
آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکے ’’ بدری صحابی‘‘ ہونے میں کوئی اختلاف نہیں کہ بخاری شریف میں خود حضرت سیدناعبد اللہبن عمررَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نےآپ کو