Brailvi Books

فیضان سعید بن زید رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ
21 - 42
ہے۔بلکہ اولیاء اللہسے دشمنی کرنے والے کے خلاف تو خود رب عَزَّ وَجَلَّکا اعلان جنگ ہے۔ چنانچہ،
حضرت سیدنا ابوہریرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہسے روایت ہے کہ   اللہ عَزَّ وَجَلَّکے محبوب دانائے غیوب منزہ عن العیوب صَلَّی اللہُ تَعَا لٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا: ’’اللہ عَزَّ وَجَلَّارشاد فرماتاہے:جس نے میرے کسی ولی سے دشمنی کی ، اسے میرا اعلان جنگ ہے۔‘‘
(صحیح البخاری، کتاب الرقاق، باب التواضع، الحدیث:۶۵۰۲، ج۴، ص۲۴۸)
مقام صحابی بزبانِ صحابی
حضرت سیدناسعیدبن زید رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے ایک موقع پر ارشادفرمایا: ’’اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی قسم! رسول اللہصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکے ساتھ جو کسی غزوہ میں شریک ہوا اور اس کے چہرہ پرگرد لگ گئی تو یہ اس سے افضل ہے کہ تم میں سےکسی کو حضرت سیدنانوح عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام جتنی عمر (یعنی ساڑھے نو سو سال) دی جائے اور وہ نیک اعمال کرتا رہے۔
(مسندامام احمد، مسند سعید بن زید بن عمرو بن نفیل،الحدیث:۱۶۲۹، ج۱، ص۳۹۷)
آپ کی دنیاسے بے رغبتی اور میلانِ آخرت
امیر المؤمنین حضرت سیدناعمرفاروق رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہنےحضرت سیدنا