وہ سلامت رہا قیامت میں
پڑھ لیے جس نے دل سے چار سلام
میرے پیارے پہ میرےآقا پر
میری جانب سے لاکھ بار سلام
میری بگڑی بنانے والے پر
بھیج اے میرے کردگار سلام
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
استقامت کا پہاڑ
عرب کے مشہور شہر’’مکۃ المکرمۃ‘‘کے کسی محلے میں ایک مکان کے اندرسے قرآن پاک پڑھنے کی آوازآرہی تھی،لیکن یہ آوازایک شخص کی نہیں تھی،ایسا لگ رہاتھا کہ جیسے ایک آدمی دوافراد کو قرآن پاک سکھا رہاہے، اس کی تعلیم دے رہاہے،گویاان میں ایک استادہے اوربقیہ دونوں اس کے شاگرد۔ یہ ایک دن کی بات نہیں تھی بلکہ کئی دنوں سے یہ عمل جاری وساری تھا، تینوں قرآن پاک کی تلاوت میں بے خوف وخطرمنہمک تھے،انہیں اس بات کااندازہ نہیں تھا کہ تھوڑی دیر بعدان پرامتحان کی گھڑی آنے والی ہے۔یہ تینوں حضرات نئے نئے مسلمان ہوئے تھے ،ان کے رشتہ داروں میں بھی ابھی تک کئی لوگ اسلام کی