Brailvi Books

فیضان سعید بن زید رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ
19 - 42
وقاص جنتی ہیں ان کے رفیق حضرت سلیمان بن داود عَلَیْہِ السَّلَام ہوں گے، سعید بن زید جنتی ہیں ان کے رفیق حضرت موسی بن عمران عَلَیْہِ السَّلَام ہوں گے،  عبد الرحمن بن عوف جنتی ہیں ان کے رفیق حضرت سیدنا عیسی بن مریم عَلَیْہِ السَّلَام ہوں گے، ابوعبیدہ بن جراح جنتی ہیں ان کے رفیق حضرت سیدنا ادریس عَلَیْہِ السَّلَام ہوں گے۔‘‘پھرفرمایا:’’ اے عائشہ! میں مرسلین کا سردار ہوں اور تمہارے والد افضل الصدیقین(یعنی صدیقین میں سب سے افضل) ہیں اور تم اُمّ المومنین(یعنی تمام مومنوں کی ماں) ہو۔‘‘  (الریاض النضرۃ ، ج۱،ص۳۵)
آپ کی گستاخی کا انجام
حضرت سیدناعروہ بن زبیر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے روایت ہے کہ ایک عورت جس کا نام’’اَرویٰ بنت اویس ‘‘تھا اس نے حاکمِ مدینہ مروان بن حکم کے دربارمیں حضرت سیدناسعید بن زید رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکے خلاف یہ دعوی دائر کیا کہ انہوں نے میری زمین پرناجائز قبضہ کر لیا ہے۔مروان نےآپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہسے جواب طلب کیا توآپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہنے فرمایا:کیا میں سرکارصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی حدیث سننے کے بعد بھی اس کی زمین پر قبضہ کروں گا۔ مروان نے کہا:آپ نے پیارےآقا صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمسے کیا سنا ہے؟