ان نوصحابہ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَانکے اسما ذکرکرنے کے بعدآپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہخاموش ہوگئے، لوگوں نے عرض کیا:’’یہ تو نو ہیں،ہم آ پ کواللہ عَزَّ وَجَلَّکی قسم دیتے ہیں آپ بتائیں کہ دسویں کون ہیں؟‘‘آپ نے فرمایا:’’ تم نے مجھے اللہ عَزَّ وَجَلَّکی قسم دی ہےتوبتادیتاہوں۔ابوالاعورجنتی ہیں۔(ابوالاعور حضرت سیدنا سعیدبن زیدرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کی کنیت ہے )
(سنن الترمذی،کتاب المناقب،باب مناقب عبد الرحمن بن عوف،الحدیث :۳۷۶۹،ج ۵، ص۴۱۶)
آپ کے رفیقِ جنت
حضرت سیدناابوذر غفاری رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہسے روایت ہے ،ایک مرتبہ رسول اللہصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے اُمّ المومنین حضرت سیدتنا عائشہ صدیقہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا سے ارشاد فرمایا:’’اے عائشہ!کیا میں تمہیں خوشخبری نہ دوں؟‘‘عرض کی:کیوں نہیں یارسول اللہصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم!فرمایا: ’’تمہارے والد یعنی ابوبکرجنتی ہیں اور جنت میں ان کے رفیق حضرت ابراہیم عَلَیْہِ السَّلَام ہوں گے،عمر جنتی ہیں ان کے رفیق حضرت نوح عَلَیْہِ السَّلَام ہوں گے، عثمان جنتی ہیں ان کارفیق میں خود ہوں، علی جنتی ہیں ان کے رفیق حضرت یحیٰی بن زکریا عَلَیْہِ السَّلَام ہوں گے، طلحہ جنتی ہیں ان کے رفیق حضرت داود عَلَیْہِ السَّلَام ہوں گے، زبیر جنتی ہیں ان کے رفیق حضرت اسماعیل عَلَیْہِ السَّلَام ہوں گے، سعد بن ابی