Brailvi Books

فیضان سعید بن زید رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ
17 - 42
جہنم سےآزادی کی بشارت
 احادیث مبارکہ میں ’’بیعتِ رضوان‘‘ میں شامل ہونے والے تمام صحابہ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان کے لیے جہنم سےآزادی کی بشارت موجود ہے۔ چنانچہ حضرت سیدناجابربن عبداللہرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہسے روایت ہے کہ نبی ٔپاک، صاحبِ لولاک صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: ’’جنہوں نے درخت کے نیچے بیعت کی ان میں سے کوئی بھی جہنم میں داخل نہیں ہوگا۔‘‘
(سنن الترمذی،کتاب المناقب ،باب فی فضل من بایع تحت الشجرۃ، الحدیث: ۳۸۸۶، ج۵، ص۴۶۲)
جنتی ہونے کی بشارت
آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ  عشرۂ مبشرہ میں سے ہیں۔یعنی جن دس صحابہ کرام کو ساقی کوثر، مالک جنت نے دنیا ہی میں جنتی ہونے کی بشارت عظمیٰ سے نوازا ان میں سے ایک آپ بھی ہیں۔چنانچہ’’ ترمذی شریف‘‘ میں ہے کہ ایک مرتبہ آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہنے صحابہ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان کے جم غفیر میں یوں حدیث پاک بیان کی کہ مالک جنت،قاسم نعمت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا: ’’دس افراد جنتی ہیں،ابوبکر جنتی ہیں، عمر جنتی ہیں، عثمان، علی، زبیر، طلحہ، عبد الرحمن، ابوعبیدہ، سعدبن ابی وقاص یہ سب جنتی ہیں۔ رِضْوَانُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن