آدم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنےارشادفرمایا:’’تین چیزیں ابن آدم کی خوش بختی سےہیں اور تین چیزیں ابن آدم کی بد بختی سے ہیں۔‘‘ ابن آدم کی خوش بختی والی تین چیزیں یہ ہیں:(۱)اطاعت گزارنیک بیوی(۲) اچھی رہائش گاہ(۳)اوراچھی سواری ۔اوربدبختی والی تین چیزین یہ ہیں:(۱)بداخلاق نافرمان بیوی (۲)بری رہائش گاہ (۳) اوربری سواری ۔
(مسندامام احمد،مسند ابی اسحاق سعد بن ابی وقاص، الحدیث: ۱۴۴۵، ج۱، ص۳۵۷)
بیعت رضوان کاشرف
آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہنے بیعت رضوان میں بھی شرکت کی۔اس بیعت میں صحابہ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَاننے سیِّدُ الْمُبَلِّغِیْن،رَحْمَۃٌ لِّلْعٰلَمِیْن صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکے دست اقدس پرایک درخت کے نیچے اپنے ہاتھ رکھ کر بیعت جہادکی تھی اور قرآن مجید پارہ۲۶،سورۃ الفتح،آیت۱۰میں اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے اس مبارک بیعت کواپنی بیعت فرمایا ۔چنانچہ ارشادہوتا ہے( اِنَّ الَّذِیۡنَ یُبَایِعُوۡنَکَ اِنَّمَا یُبَایِعُوۡنَ اللہَ )ترجمۂ کنز الایمان:وہ جو تمہاری بیعت کرتے ہیں وہ تو اللہہی سے بیعت کرتے ہیں۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد