رشتۂ مواخات
مدینہ منورہ میں ہجرت کے بعد رسول اللہصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے حضرت سیدنا سعید بن زیدرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ اور حضرت سیدنا رافع بن مالک زرقی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکے مابین رشتہ مواخات قائم فرمایا۔ (الطبقات الکبری، ج۳، ص۲۹۲)
حضرت سیدناعمر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کا قبول اسلام
آپ اورآپ کی زوجہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَاکے سبب امیر المؤمنین حضرت سیدناعمر فاروق اعظم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ دائرۂ اسلام میں داخل ہوگئےجن کی ذات گرامی سے اسلام کوایساعظیم فائدہ ہواکہ تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی۔
(تھذیب الاسماء واللغات ،باب سعیدبن زید، ج۱،ص۲۱۱)
آپ کی خوش بختی
آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکی زوجہ حضرت سیدتنا فاطمہ بنت خطاب رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا نہایت ہی پرہیزگار اورآپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکی فرمانبردار تھیں، نیزراہ خدا میں اسلام کی خاطرآنے والی مصیبتوں میں انہوں نےآپ کابہت ساتھ دیا اور یقیناً نیک وفرمانبردار زوجہ کاہونابھی سعادت مندی ہے۔چنانچہ،حضرت سیدنا سعدبن ابی وقاص رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے روایت ہے، رسول اکرم، نور مجسم، شاہِ بنی