Brailvi Books

فیضان سعید بن زید رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ
13 - 42
 فاطمہ بنت خطاب رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا حضرت سیدناسعیدبن زیدرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کے نکاح میں تھیں اور حضرت سیدناسعیدبن زیدرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکی بہن حضرت سیدتناعاتکہ بنت زیدرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا  امیر المؤمنین حضرت سیدناعمرفاروق رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کے نکاح میں تھیں۔
 (اسدالغابہ،سعیدبن زید القرشی،ج۲،ص۴۵۶)
آپ کا حلیہ مبارکہ
آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ  درازقداور گھنے بالوں والے تھے۔
(الریاض النضرۃ ،ج۲،ص۳۳۹)
حقیقی سعادت وخوش بختی
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!حضرت سیدنا سعید بن زید رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کا نام اسلام لانے سے پہلے اور اسلام لانے کے بعدبھی’’سعید‘‘ ہی رہا،گویازمانہ جاہلیت میں صرف آپ کانام’’ سعید‘‘ تھا لیکن جیسے ہی اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے پیارے حبیب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی غلامی میں آئےتو حقیقی سعید یعنی خوش بخت بن گئے نیز سعادتوں اورخوش بختیوں کی آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہپرچھماچھم بارش ہونے لگی اور کیوں نہ ہوکہ 
دامنِِ مصطفےٰ سے جو لپٹا یگانہ ہوگیا
جس کے حضور ہوگئے اُس کا زمانہ ہوگیا