چھوڑ دیا ہے۔ اور یقینا ہر بصیرت والا ایسا ہی کرے گا۔
(السیرۃ النبویۃ ،زید بن عمروبن نفیل،ج ۱،ص ۹۲)
آپ اکیلے پوری اُمت ہیں
دو عالم کے مالک و مختار، مکی مدنی سرکار صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا :’’ زید بن عمر بن نفیل میرے اور عیسٰی عَلَیْہِ السَّلَام کے درمیان ایک امت ہیں، کل بروز قیامت انھیں ایک امت کے طور پر اٹھایا جائے گا۔‘‘
(السنن الکبریٰ ،کتاب المناقب ،زید بن عمرو بن نفیل ،الحدیث: ۸۱۸۷،ج ۵،ص ۵۴)
اِسلام کی جانب میلان کابنیادی سبب
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! عموماً نیک والدین کی اولادمیں بھی ان کے تقوے کےآ ثار موجودہوتے ہیں،والدین جن چیزوں سے محبت یانفرت کرتے ہیں ان کی اولاد میں بھی فطرتاً وہی نفرت یامحبت پائی جاتی ہے۔ یقیناً حضر ت سیدنا سعید بن زید رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکے اسلام کی جانب میلان کابنیادی سبب یہی تھاکہ انہوں نے اپنے والد محترم کو راہِ حق کی تلاش میں سرگرداں دیکھا۔ باپ کانیکی کی طرف رجحان بیٹے کے حق میں مفید ثابت ہوا اور قبولِ اسلام کا محرک بنا۔
حضرت سیدنا عمر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے قرابت داری
امیر المؤمنین حضرت سیدناعمرفاروق رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکی بہن حضرت سیدتنا