اَلْحَمْدُ لِلہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْن
اَمَّا بَعْدُ! فَاَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْم ط بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم ط
فیضان سعید بن زید رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ
درود شریف کی فضیلت
مغفرتوں بھرااجتماع:
حضرت سیدناابوہریرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہسے مروی ہے کہ سرکارِمدینۂ منورہ ، سردارِ مکۂ مکرمہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمان عظمت نشان ہے: اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے کچھ سیَّاح(یعنی سیرکرنے والے) فرشتے ہیں جو محافل ذکر کی تلاش میں رہتے ہیں، جب وہ محافلِ ذکر کے پاس سے گزرتے ہیں تو ایک دوسرے سے کہتے ہیں: (یہاں)بیٹھو۔جب ذاکرین(یعنی ذکر کرنے والے)دعا مانگتے ہیں تو فرشتے ان کی دعاپرآمین(یعنی ایسا ہی ہو)کہتے ہیں۔ جب وہ نبی پردُرُود بھیجتے ہیں تو وہ فرشتے بھی اُن کے ساتھ مل کر دُرُود بھیجتے ہیں حتی کہ وہ مُنْتَشِر(یعنی ادھر ادھر) ہوجاتے ہیں،پھرفرشتے ایک دوسرے کو کہتے ہیں کہ:’’ ان خوش نصیبوں کے لیے خوشخبری ہے کہ یہ مغفرت کے ساتھ واپس جارہے ہیں۔‘‘ (جمع الجوامع ،ا لحدیث:۷۷۵۰،ج۳، ص۱۲۵)