اور ان کی خرابیوں سے نفرت کرے پھر ان بری عادات کی مخالف عادات (یعنی اچھی عادات) کی عرصہ دراز تک پابندی کی جائے تاکہ نفس ان کا عادی ہوجائے ۔ جب ان عادات کے چھوٹ جانے سے نفس پاک ہوجائے گا تو ان سے پیداہونے والے غصے سے بھی جان چھوٹ جائے گی ۔‘‘ (احیاء العلوم، ۳/۲۱۳)
مدنی گلدستہ
’’ قد یر‘‘ کے 4 حروف کی نسبت سے حد یثِ مذکور
اور اس کی وضاحت سے ملنے والے 4 مدنی پھول
(1) غصہ پینے والا قابلِ فخر ہے ۔
(2) جواپنے غصے کا علاج کرنا چاہے اسے چاہئے کہ بزرگانِ دین رَحِمَھُمُ اللہُ الْمُبِیْن کے غصہ پینے کے واقعات کو مدِّ نظر رکھے، اِنْ شَاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّان نیک لوگوں کے صَدقے بے جاغصے کی عادت دور ہو جائے گی اور حِلْم و برد باری کی توفیق نصیب ہوگی۔
(3) برائی کو بھلائی کے ذریعے دور کیا جائے تو بہت اچھے نتائج حاصل ہوتے ہیں ، لہٰذا جس پر غصہ آئے اس کے ساتھ حُسنِ سلوک سے پیش آنا چاہیے، اِنْ شَاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ اس کی زندگی میں انقلاب آجائے گا ۔
(4) جوآخرت کی تیاری میں مشغول ہوں وہ اپنی ذات کے لئے لوگوں پر غصہ نہیں نکالتے بلکہ غصہ دلانے والوں کو بھی آخرت کی تیاری کی مدنی سوچ دیتے ہیں۔
یا اللہ عَزَّوَجَلَّ!ہمیں اپنے نیک بندوں کے صَدقے فکرِ آخرت نصیب فرما! دونوں جہاں میں ہمیں ذلت و رسوائی سے محفوظ رکھ اور ہمارا خاتمہ بالخیر فرما!
اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم