Brailvi Books

فیضانِ ریاض الصالحین
444 - 627
دہ) 
ہے مفید نہیں۔‘‘ (کنزالعمال،کتاب الاخلاق،قسم الاقوال، ۲ /۲۰۸، حدیث:۷۶۹۹ الجزء الثالث)
(3)غصہ ایمان کو خراب کر دیتا ہے 
	سَیِّدُالْمُبَلِّغین،رَحْمَۃٌ لِّلْعٰلَمِیْنصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: ’’اے مُعاوِیَہ بِن حَیْدَہ! (رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ)غصہ نہ کیاکرو کیونکہ غصہ ایمان کو اس طرح خراب کردیتاہے جیسے اَیلوا (ایک کڑوے درخت کا جما ہوا رَس) شہد کو خراب کردیتاہے۔‘‘ (کنزالعمال، کتاب الاخلاق، قسم الاقوال، ۲/۲۰۹، حدیث:۷۷۰۹، الجزء الثالث)
 مد نی گُلد ستہ 
’’احمد‘‘ کے4 حروف کی نسبت سے حد یثِ مذکور
اوراسکی وضاحت سے ملنے وا لے4 مدنی پھول
(1) غصہ کی حالت میں صبر کا دامن نہیں چھوڑنا چاہیے اور اپنے آپ پر قابو رکھنا چاہیے ۔ تَعُوُّذ پڑھنے سے غصہ بہت جلد ختم ہو جاتا ہے ۔
 (2) بندہ غصے کی حالت میں اللہ عَزَّوَجَلَّ کے غضب کے بہت قریب ہوتا ہے، لہٰذا بے جا غصے سے بچنا چاہئے۔ 
 (3) جن کا غصہ اللہ عَزَّوَجَلَّ کی کسی نافرمانی کے بعد ٹھنڈا ہو اُن کے لئے جہنم کی وعید ہے ۔ 
(4) غصہ ایمان کو خراب کر دیتا ہے ۔
	اللہ عَزَّوَجَلَّ ہمیں بے جا غصے سے بچنے کی توفیق عطا فرمائے اور دین ودنیا میں اپنی رحمت کے سائے میں رکھے ! اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ  الْاَمِیْن صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
تُوْبُوْا اِلَی اللہ 	اَسْتَغْفِرُ اللہ
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب	صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد