Brailvi Books

فیضانِ ریاض الصالحین
441 - 627
 مدنی گُلد ستہ 
بُرْد باری  کے7 حروف کی نسبت سے حد یثِ مذ کور
اور اس کی وضاحت سے ملنے والے7مدنی پھول
(1) حقیقی پہلوان وہ ہے جو غصے کے وقت اپنے آپ پر قابو پا لے ۔ 
(2)حُسنِ اخلاق بُروں کی اصلاح کا بہترین ذریعہ ہے ۔ 
(3) عظیم لوگ اپنے نفس کے لئے کسی سے بدلہ نہیں لیتے بلکہ معاف کر دیتے ہیں۔ 
(4) جو کسی پر احسان کرتا ہے اس پر بھی احسان کیا جاتا ہے۔ 
(5) جو جتنا زیادہ عِلْم وحِلْم  والا ہو گا اسے اتنی ہی زیادہ خیروبھلائی ملے گی ۔
(6) مشورہ ایسے شخص سے لینا چاہیے جس کا حِلْم اُس کی جہالت پر غالب ہو اور اس کا صبر اس کی خواہش پر غالب ہو ۔ 
(7)اپنے نفس سے جہاد کرنا دشمن سے جہاد کرنے سے زیادہ مشکل ہے۔
تُوْبُوْا اِلَی اللہ 	اَسْتَغْفِرُ اللہ
                                      صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب	صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
حدیث نمبر: 46 			        غصے کا علاج 
	عَنْ سُلَیْمَانَ بْنِ صُرَدٍ رَضِیَ اللہُ عَنْہُ  قَالَ:کُنْتُ جَالِسًا مَعَ النَّبِیِّ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ، وَرَجُلَانِ یَسْتَبَّانِ، وَأَحَدُہُمَا قَدِ احْمَرَّ وَجْہُہُ، وَانْتَفَخَتْ أَوْدَاجُہُ۔ فَقَالَ رَسُوْلُ اللہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ:’’إِنِّیْ لَأَعْلَمُ کَلِمَۃً لَوْقَالَہَا لَذَہَبَ عَنْہُ مَا یَجِدُ،لَوْقَالَ:أَعُوْذُ بِاللہِ مِنْ الشَّیْطَانِ الرَّجِیْمِ،ذَہَبَ مِنْہُ مَا یَجِدُ ‘‘ فَقَالُوْا لَہٗ: إِنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ:تَعَوَّذْ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطَانِ الرَّجِیْمِ‘‘ مُتَّفَقٌ عَلَیْہِ
 (بخاری، کتاب بدء ا لخلق، باب صفۃ ابلیس وجنودہ، ۲/۴۰۰، حدیث:۳۲۸۲، بتغیرقلیل)