Brailvi Books

فیضانِ نماز
1 - 49
وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ؕاَمَّا بَعْدُ فاَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ ؕ
كتاب پڑھنے كی دُعا

دینی كتاب یا اسلامی سبق پڑھنے سے پہلے ذیل میں دی ہوئی دُعا پڑھ لیجئے
اِنْ شَاءَاللہ عَزَّوَجَلَّ جو كچھ پڑھیں گے یاد رہے گا۔ دُعا یہ ہے:

اَللّٰھُمَّ افْتَحْ عَلَیْنَا حِكْمَتَكَ وَانْشُرْ عَلَیْنَارَحْمَتَكَ یَا ذَا الْجَلَالِ وَالْاِكْرَام

ترجَمہ: اے اللہ عَزَّوَجَلَّ ہم پر عِلْم و حكمت كے دروازے كھول دے اور ہم پر اپنی رَحمت نازِل فرما!اے عظمت اور بزرگی والے!(مستطرف ج 1ص 40دار الفكر بیروت)

نوٹ: اوّل آخر ایك با دُرُود شریف پڑھ لیجئے۔
طالبِ غم
مدینہ بقیع
و مغفرت
 
13شوال المكرم1428ھ

قِیامت كے روز حسرت
فرمانِ مصطَفٰے صلَّی اللہ تعالیٰ واٰلہ وسلَّم: سب سے زیادہ حسرت قِیامت كے دن اُس كو ہوگی جسے دُنیا میں عِلْم حاصل كرنے كا موقع ملا مگر اُس نے حاصِل نہ كیا اور اس شَخص كو ہوگی جس نے عِلْم حاصِل كیا اور دوسروں نے تو اس سے سُن كر نفع اُٹھایا لیكن اس نے نہ اُٹھا یا(یعنی اس علم پر عمل نہ كیا)۔(تاریخ دمشق لابن عَساكِر ج 51 ص 138 دار الفكر بیروت)

کتاب کے خریدار متوجہ ہوں
کتاب کی طباعت میں نُمایاں خرابی ہو یا صفحات کم ہوں یا بائنڈنگ میں آگے پیچھے ہو گئے ہوں تو مکتبۃ المدینہ سے رجوع فرمائیے۔