Brailvi Books

فیضانِ اِحیاءُ العُلوم
221 - 325
ترجمہ کنزالایمان : ''جس دن ہم پرہیزگاروں کو رحمن کی طرف لے جائیں گے مہمان بنا کر اور مجرموں کو جہنم کی طرف ہانکیں گے پیاسے''۔

(پارہ ۱۶' سوره مریم آیت ۸۶' ۸۵)

تو آپ(رضی اﷲ تعالیٰ عنہُ)نے فرمایا میں مجرموں میں سے ہوں اور متقی لوگوں میں سے نہیں ہوں اے قاری ! دوبارہ پڑھو اس نے دوبارہ پڑھا تو آپ (رضی اﷲ تعالیٰ عنہُ)نے ایک نعرہ مارا اور روح پرواز کر گئی۔یونہی حضرت سیدنا یحییٰ بکاّء (بہت رونے والے) (رضی اﷲ تعالیٰ عنہُ)کے سامنے پڑھا گیا۔
وَ لَوْ تَرٰۤی اِذْ وُقِفُوۡا عَلٰی رَبِّہِمْ ؕ
ترجمہ کنزالایمان : ''اور کبھی تم دیکھو جب اپنے رب کے حضور کھڑے کئے جائیں گے''( پارہ ۷'سوره انعام 'آیت ۳۰)

تو انہوں نے ایک چیخ ماری کہ اس سے چار مہینے تک بیمار رہے بصرہ کے اطراف سے لوگ ان کی عیادت کرتے۔
عبادت گزار کنیز :
مشہور بزرگ حضرت سیدنا مالک بن دینار رحمہ اﷲ تعالیٰ فرماتے ہیں میں بیت اﷲ شریف کا طواف کررہا تھا کہ میں نے ایک عبادت گزار لونڈی کو دیکھا جو کعبہ شریف کے پردوں سے لٹکی ہوئی تھی اور کہہ رہی تھی کتنی ہی خواہشات ہیں جن کی لذت چلی گئی لیکن عذاب باقی ہے اے میرے رب ! کیا تیرے ہاں جہنم کے سوا کوئی اور سزا اور عذاب نہیں ہے' یہ کہہ کر وہ روتی رہی اور طلوع فجر تک وہیں کھڑی رہی حضرت سیدنا مالک فرماتے ہیں جب میں نے اسے دیکھا تو میں نے اپنا ہاتھ سر پر رکھا اور چیخ ماری میں نے کہا مالک پر اس کی ماں روئے (یعنی ہمارا کیا حال ہوگا)

روایت کیا گیا کہ عرفہ کے دن لوگ دعا مانگ رہے تھے اور حضرت سیدنا فضیل رحمہ اﷲ تعالیٰ گمشدہ بچے کی دل جلی ماں کی طرح رو رہے تھے جب سورج غروب ہونے لگا تو آپ نے اپنی داڑھی کو پکڑا اور پھر آسمان کی طرف سر اٹھایا اور فرمایا اگر تو مجھے بخش بھی دے تب بھی مجھے تجھ سے بڑی حیا آتی ہے پھر لوگوں کے ساتھ واپس تشریف لے گئے۔

حضرت سیدنا ابن عباس رضی اﷲ تعالیٰ عنہ سے ڈرنے والے لوگوں کے بارے میں پوچھا گیا تو آپ (رضی اﷲ تعالیٰ عنہُ)نے فرمایا ان کے دل خوف کی وجہ سے زخمی ہوتے ہیں اور آنکھیں روتی ہیں وہ کہتے ہیں ہم کیسے خوش ہوں جب کہ موت ہمارا پیچھا کررہی ہے قبر ہمارے سامنے ہے اور قیامت کا ہم سے وعدہ کیا گیا ہے ہم نے جہنم کے اوپر سے گزرنا ہے اور اﷲ تعالیٰ جو ہمارا رب ہے ،کے سامنے کھڑا ہونا ہے۔

حضرت سیدنا حسن بصری رحمہ اﷲ تعالیٰ ایک جوان کے پاس سے گزرے اور وہ لوگوں کی ایک مجلس میں بیٹھا ہوا
Flag Counter