حضرت شیخ ابو عبد اللہ یاقوت بن عبد اللہ حَمَوِی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہ ِالْغَنِی کے بقول آپ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہَا کا مزار مُبَارَک مصر میں واقع ہے۔(1)
تذکرۂ اولاد
حکیم الامت مفتی احمد یار خان نعیمی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہ ِالْغَنِی فرماتے ہیں: مشہور یہ ہے کہ آپ بالکل لَاوَلَد (بےاولاد) تھیں (اور جو بعض رِوَایَات میں فرعون کی ایک بیٹی کا ذِکْر ملتا ہے) ممکن ہے یہ لڑکی لے پالک ہو، دوسرے کی لے کر پال لی گئی ہو۔(2)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
سبق آموز مَدَنی پھول
پیاری پیاری اسلامی بہنو! مذکورہ بالا سُطُور میں آپ نے حضرت سیِّدَتُنا آسیہ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہَا کی مُبَارَک حیات کے چند دَرَخْشَاں (روشن وچمک دار) پہلوؤں کا مُطَالعہ کیا؛ انتہائی جاں سوز مظالم سہنے کے باوُجُود آپ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہَا نے جس پامردی، عزم واستقلال اور صبر واستقامت کا مُظَاہَرہ کیا، قابِل تقلید نمونہ ہے۔ اس سے ہمیں راہِ خدا میں قربانیاں پیش کرنے کا جذبہ ملتا اور یہ سبق حاصِل ہوتا ہے کہ باطِل سے دب کر کبھی راہِ حق سے فرار اختیار نہ کیا جائے اور سیکڑوں بلائیں ہوں، ہزاروں مصیبتیں ہوں صبر واستقامت کا دامن ہرگز نہ چھوڑا جائے کہ
؎ زبان پر شکوۂ رنج و اَلَم لایا نہیں کرتے
نبی کے نام لیوا غم سے گھبرایا نہیں کرتے
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
...معجم البلدان، باب الميم وما يليها، مصر، ٥/١٤٢، ماخوذًا
2...نور العرفان، پ۲۰، القصص، تحت الآیہ:۹، ص۴۶۴