آسیہ کے چار۴ حروف کی نسبت سے
آپ کے فضائل پر مبنی چار۴ فرامین مصطفےٰ
٭ایک مرتبہ آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے زمین پر چار۴ خُطُوط کھینچ کر فرمایا: تم جانتے ہو یہ کیا ہیں؟ صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان نے عرض کی: ”اَللہُ وَرَسُوْلُہٗ اَعْلَم یعنی اللہ عَزَّ وَجَلَّ اور اس کا رسول صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم بہتر جانتے ہیں۔“ فرمایا: جنّتی عورتوں میں سب سے زیادہ فضیلت والی یہ عورتیں ہیں:
(۱)...خدیجہ بِنْتِ خُوَیلد
(۲)...فاطمہ بِنْتِ محمد (صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم)
(۳)...فرعون کی بیوی آسیہ بِنْتِ مُزَاحِم
اور (۴)...مریم بِنْتِ عمران (رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُنَّ)(1)
٭ جنّتی عورتوں کی سردار چار۴ عورتیں ہیں: (۱)...مریم (۲)... فاطمہ (۳)...خدیجہ اور (۴)...آسیہ (رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُنَّ) ۔(2)
٭تمام جہانوں کی افضل عورتیں (۱)...خدیجہ بِنْتِ خُوَیلِد (۲)...فاطمہ بِنْتِ محمد (۳)...مریم بِنْتِ عمران (۴)...اورفرعون کی بیوی آسیہ بِنْتِ مُزَاحِم (رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُنَّ) ہیں۔(3)
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
...مسند احمد، مسند بنى هاشم، مسند عبد الله بن عباس...الخ، ٢/٢٤١، الحديث:٢٧٢٠.
2...كنز العمال، کتاب الفضائل، الفصل الثالث فى جامع مناقب النساء، ١٢/٦٥، الحديث:٣٤٤٠١.
3...مستدرك حاكم، كتاب تواريخ المتقدمين...الخ، ذكر افضل نساء العالمين، ٣/٤٨٩، الحديث:٤٢١٦.