Brailvi Books

فيضانِ حضرت آسیہ(رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہَا)
18 - 35
حاصِل کی، اس کا واقعہ بہت ہی حیرت انگیز ہے جسے پڑھ یا سن کر خدائے قدیر وعزیز کی قدرت پر یقین بڑھتا ہے۔ چنانچہ 
بنی اسرائیل کا ناحق قتل عام
فرعون کے حکم سے اس کے کارِندے بنی اسرائیل میں پیدا ہونے والے ہر نَومَوْلُود بچے کو قتل کر ڈالتے تھے۔ دَرْاَصْل فرعون نے ایک خواب دیکھا تھا کہ  ”بیت المقدس کی طرف سے ایک آگ نکلی جس نے سارے مصر کو گھیر لیا اور تمام قبطیوں کو جَلا ڈالا مگر بنی اسرائیل کو آگ سے کوئی نقصان نہ پہنچا۔“ یہ عجیب وغریب خواب دیکھ کر فرعون پریشان ہو گیا۔ اس نے نُجُومیوں سے تعبیر مَعْلُوم کی تو انہوں نے بتایا کہ بنی اسرائیل میں ایک لڑکا پیدا ہو گا جو تیری بادشاہت ختم ہو جانے کا سبب بنے گا۔ یہ سن کر فرعون نے حکم دیا کہ بنی اسرائیل میں جو بھی لڑکا پیدا ہو اسے قتل کر دیا جائے۔ اس طرح فرعون کے حکم سے 12 ہزار یا 70 ہزار لڑکے قتل کر دئیے گئے۔(1) 
حضرت موسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام کی پیدائش
اسی مصیبت وآفت کے دَور میں حضرت سیِّدنا موسیٰ کَلِیْمُ اللہ عَلٰی نَبِیِّنَا وَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی وِلَادت ہوئی۔ ابتداءً کچھ عرصہ آپ کی والِدہ ماجِدہ حضرت سیِّدَتُنا یُوْحَانِذ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہَا نے آپ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کو چُھپا کر رکھا پھر جب فرعون کی طرف سے اندیشہ ہوا تو ایک صندوق میں رکھ کر رات کے وَقْت دریائے نیل میں
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
...تفسير خازن، پ١، البقرة، تحت الآية:٤٩، ١/٤٣، ملتقطًا
بہا دیا۔(1) دریائے نیل سے نکل کر ایک نہر فرعون کے محل کے قریب بہتی تھی یہ صندوق دریائے نیل سے بہتا ہوا نہر میں چلا گیا۔(2) فرعون اور اس کی بیوی حضرت بی بی آسیہ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی