Brailvi Books

فيضانِ حضرت آسیہ(رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہَا)
11 - 35
 (اے دشمن خُدا، ظالم اِنسان!) تُو میرے وُجُود پر تَو قادِر ہو سکتا ہے لیکن میرا دل میرے ربّ تَبَارَکَ وَتَعَالٰی کی پناہ میں ہے، اگر تو میرا ہر عُضْوْ کاٹ دے تب بھی میرا عشق بڑھتا جائے گا۔“(1) 
رضائے الٰہی
جب حضرت موسیٰ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کا وہاں سے گزر ہوا تو  آپ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہَا نے ان سے پوچھا: میرا ربّ مجھ سے راضی ہے یا ناراض؟ حضرت موسیٰ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے ارشاد فرمایا: اے آسیہ! آسمان کے فرشتے تیرے انتظار میں ہیں اور اللہ تعالیٰ تیرے کارناموں پر فخر فرماتا ہے۔ سوال کر! تیری ہر حاجت پوری ہو گی۔ آپ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہَا نے اس طرح دُعا مانگی:(2) 
رَبِّ ابْنِ لِیۡ عِنۡدَکَ بَیۡتًا فِی الْجَنَّۃِ وَ نَجِّنِیۡ مِنۡ فِرْعَوْنَ وَ عَمَلِہٖ وَ نَجِّنِیۡ مِنَ الْقَوْمِ الظّٰلِمِیۡنَ ﴿ۙ۱۱﴾ (پ٢٨، التحريم:١١)
 ترجمۂ کنزالایمان: اے میرے ربّ میرے لئے اپنے پاس جنت میں گھر بنا اور مجھے فرعون اور اس کے کام سے نجات دے اور مجھے ظالم لوگوں سے نجات بخش
شہادت
ادھر جب فرعون انہیں ایمان سے برگشتہ کرنے کی تمام تر تدبیریں کر دیکھتا ہے اور اسے ناکامی کا سامنا ہوتا ہے تو وہ آپ کو شہید کرنے کا فیصلہ کر لیتا ہے اور آخری
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
...مكاشفة القلوب، باب فى العشق، ص٤٦
...المرجع السابق