Brailvi Books

فیضانِ شَمسُ العَارِفِین
9 - 77
 رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہامیر آدمی تھے انھوں نے آپرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کو بلا کر فرمایا : آئندہ آپ  میرے ساتھ  کھانا کھائیں  گے، اس کے بعدآپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ اپنے استادِ محترم کے ساتھ کھانا کھانے لگے،جب ظاہری علوم کی تکمیل ہو گئی تو آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہسلطان العارفین خواجہ محمد سلیمان تونسوی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ  (1)  کی
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ 
 … آپرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کی ولادت با سعادت  ۱۱۸۴ھ مطابق71۔1770ء میں لورالائی (بلوچستان)پاکستان میں  ہوئی۔آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکے والدِ محترم بچپن میں انتقال فرما گئے، ابتدائی تعلیم وتربیت والدہ محترمہ کے زیرِ سایہ ہوئی، قرآنِ پاک کی تعلیم حاصل کرنے کے بعد مزید علمِ دین کے حصول کے لئے تونسہ شریف اور علم وحکمت کے مرکز کوٹ مٹھن (ضلع رحیم یار خان) تشریف لے گئے ،اوچ شریف (ضلع بہاولپور)میں قبلۂ عالم حضرت خواجہ نور محمد چشتی  مہارویرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کی تشریف آوری پر آپ کی بارگاہ میں حاضر ہوئے، آپ نے حضرت سیّد جلال الدّین حسین بخاری سہروردیرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ  کے مزارِ اقدس کے سرہانے آپ کو شرفِ بیعت سے نوازا اورکچھ عرصہ بعد خلافت سے سرفراز فرمایا۔آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنے اشاعتِ دین کو اپنی حیاتِ طیبہ کی اصل قراردیا،عمر بھر مسندِ علم وحکمت بچھائے رکھی، علوم ومعارف کی ترویج وترقی کے لئے مصروفِ عمل رہے،آپ کی جلائی ہوئی شمع کے گرد، دُور دُور سے پروانے جمع ہوئے،آپ کے فیضان سے ہزاروں ارادت مندوں نے فیض پایا،آپ کی آمد سے تونسہ شریف (ضلع ڈیرہ غازی خان)مرجعِ اَنام اور مرکزِ علم و عرفان بن گیا، طالبانِ حق سینکڑوں کوس طے کر کے تحصیلِ فیض کے لئے تونسہ کی خاک کو چومنے پہنچے،اسلام کے عالمگیر پیغام سے انسانیت کو روشناس کرانے اور تصوفِ اسلام کی ابدی سچائیوں کو انسانی قلوب واذہان میں راسخ  کرنے کے لئے جو کار نامہ اور عملی نمونہ آپ نے پیش کیا ہے وہ آپ ہی کا حصہ ہے،آپ کے عرفانی ملفوظات، حکمت سے بھرے مقالات، ارشادات وفرمودات پر مشتمل متعدد مجموعے مرتب ہو چکے ہیں۔آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنے ۷صفرالمظفر۱۲۶۷ھ بمطابق12دسمبر 1850ء کو وصال فرمایا اور آپ کامزار مبارک تونسہ شریف(ضلع ڈیرہ غازی خان) میں مرجعِ خلائق ہے۔(المصطفیٰ والمرتضیٰ، ص۴۷۷ملخصا)