Brailvi Books

فیضانِ شَمسُ العَارِفِین
65 - 77
 انوارِمحمدیہ‘‘وغیرہ مشہورتصانیف ہیں۔پیرِامیر اہلسنّت،شیخُ الْعَرَبِ وَالعجم،قطب ِ مدینہ حضرت مولاناضیاء الدین احمدمدنی، مفسرقرآن مولانا نبی بخش حلوائی اور امیرملت پیر سید جماعت علی شاہ محدث علی پوریرَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہِمآپ کے مشہور تلامذہ میں سے ہیں۔آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے۱۹ ربیع الاول ۱۳۲۷ھ مطابق۱۰ ، اپریل 1909ءکو وصال فرمایا۔مزار مبارک بیگم شاہی مسجد اندرون شہر مرکزالاولیالاہور پاکستان میں مَرجَعِ خَلائِق ہے۔ (1)
حضرت مولانا عبدالحفیظ سلیمانی کا مختصر تذکرہ 
بحرِعشق ومحبت، فنا فی الشیخ حضرت مولانا عبدالحفیظ چشتی نظامی سلیمانی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ ۱۲۴۶ہجری مطابق 1830عیسوی کو سرکی شریف وادیٔ سون سکیسر (موجودہ ضلع خوشاب)  میں قبیلہ اعوان کے حاجی نور احمد رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکے ہاں پیدا ہوئے۔قرآن مجید اور ابتدائی تعلیم اپنے والدِ محترم جناب حاجی نوراحمدرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہسے حاصل کی۔مزید دینی مدارس میں تعلیم حاصل کرنے کا شرف حاصل کیا آخری تعلیم حضرت مولانامحمدعلی  مَکَھڈ شریف والوں سے حاصل کرکے سندِ فراغت پائی۔دوران ِ تعلیم ہی حضرت خواجہ شاہِ سلیمان تونسوی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کے دستِ حق پرست پر سلسلہ عالیہ چشتیہ نظامیہ سلیمانیہ میں بیعت کا شرف حاصل کیا ۔بعد اَزاں شمسُ العارِ فین حضرت خواجہ شمس الد ین سیالوی رَحْمَۃُ اللہِ
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ 
 … سیدی ضیاء الدین احمد القادری،۱/۶۱۳،تذکرہ اکابر اہلِ سنت،ص۳۲۶  ملخصاً