Brailvi Books

فیضانِ شَمسُ العَارِفِین
64 - 77
اجازت سے نوازا تھا۔ آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ  نے ۹ جمادی الاخری ۱۳۲۵ھ مطابق 20جولائی 1907ء کو وصال فرمایا۔آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ   کا مزار پر انوار موضع معظم آباد شریف ضلع گلزار طیبہ( سرگودھا) میں مرجع خاص و عام ہے۔ (1)
حضرت مولانا غلام قادر بھیروی کامختصر تذکرہ 
استادِقُطبِ مدینہ،عارف باللہ ،مقتدائے وقت حضرت علامہمولانا غلام قادر ہاشمی سیالوی بھیرویرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکی ولادت باسعادت ۱۲۶۵ھ مطابق 1849ءبھیرہ شریف ضلع گلزارطیبہ(سرگودھا )پاکستان میں ہوئی۔ آپرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کی ابتدائی تعلیم وتربیت مرکزالاولیاء لاہور میں ہوئی،بعد اَزاں ہند اور پاکستان کے نامور علمائے کرام کی بارگاہ میں زانوئے تلمذ  تہہ کئے۔آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ سلسلہ عالیہ چشتیہ میں شمس العارفین حضرت خواجہ شمس الدین چشتی سیالویرَحْمَۃُ اللہِ  تَعَالٰی عَلَیْہ سے بیعت ہوئے اور اجازت و خلافت سے بہرہ ور ہوئے۔آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ بحرِ علوم وفنون تھے۔آپ کوقطبِ لاہور کہا جاتاتھا۔اساتذہ میں استاذُالْکُل علامہ حافظ غلام محی الدین بگوی نقشبندی اورصدر الصدور مفتی صدر الدین آزردہرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِمَا کا نام نمایاں ہے۔ آپرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہعرصہ درازتک جامعہ نعمانیہ میں تدریس  فرماتے رہے،کئی کتب بھی تحریر فرمائیں، جن میں ’’اسلام کی گیارہ کتابیں‘‘،’’شَمسُ الضُّحٰی فِی مَدحِ خَیرِ الْوَریٰ‘‘اور’’حقیقتِ
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ 
 … نفحات معظمیہ ،ص ۲۰تا ۹۰ملخصاً،انسائیکلوپیڈیا اولیائے کرام ،۴/۲۵۷ تا ۲۶۰ ملخصاً