Brailvi Books

فیضانِ شَمسُ العَارِفِین
51 - 77
صاحبزادہ کو تونسہ شریف روانہ کیا 
فرمایا:اےفرزند!سجادہ نشین پیر پٹھان حضرت خواجہاللہبخش تونسوىرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کى خدمت  مىں تمہارا جانا ضرورى امر ہے، صاحبزادہ  محمد الدین سیالوی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنے عرض کى: آپ کا ہر فرمان بسرو چشم،لىکن ان باتوں سے مىرا دل غمگىن ہوا ہے اور مىں سخت پرىشان ہوا ہوں، فرماىا: خدا جس طرح چاہتا ہےکرتا ہے۔ بعد ازاں صاحبزادہ فضل الدىن رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کى طرف دىکھا اور فرماىا: تونسہ شرىف جانے کے متعلق تمہارى کىا مرضى ہے؟انہوں نے عرض کی: جو آپ فرمائیں،آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے  شفقت سے اپنا بازو ان کى گردن پررکھا اور فرماىا:مىرى خواہش تو ىہ ہے کہ تم مىرے پاس رہو، پھر صاحبزادہ محمد الدىنرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کو تونسہ شرىف روانہ کىا اور فرماىا: مىرى حالت کو تو تم جانتے  ہى ہو،جلدى واپس آنا،خواجہ محمدالدین سیالوی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ جلد واپس لوٹنے کا وعدہ کرکے تونسہ شرىف روانہ ہوگئے۔ (1)
زندگی کے آخری ایام 
۱۸صفرالمظفر ۱۳۰۰ھ بروز ہفتہ آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ تہجد کى نماز سے فارغ ہوئے تو آپ کو بخار کا عارضہ لاحق ہوگىا ، کئى قسم کى دوائىں دی گئىں  لىکن فائدہ نہ ہوا، حتى کہ ضعفِ بدن انتہا کو پہنچ گىا، صاحبزادہ محمد الدىن سیالوی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ 
 …مراٰ ۃ العاشقین مترجم ،ص۲۹۲ملخصاً