Brailvi Books

فیضانِ شَمسُ العَارِفِین
41 - 77
ان کے درسے کوئی خالی جائے ہوسکتانہیں
ان کے دروازے کھلے ہیں ہرگداکے واسطے
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب!		صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
شب و روز کے معمولات	
حضرت خواجہ شمس العارفینرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکے شب وروز  اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی یاد میں گزرتے، زیادہ تر مجاہدہ قلبی اور مراقبہ باطنی میں مشغول اور مصروف رہتے، آدھی رات کے بعد اُٹھ کر بارہ رکعت نماز تہجد ادا فرماتے اور پھر ایک بار اسماء حسنیٰ اور پانچ سو بار دعائے استغفار پڑھ کر مراقبہ میں مشغول ہوجاتےتھے ۔(1)
اشراق کے نفل ادا فرماتے
نماز ِفجر کی ادائیگی کے بعداوراد و وظائف فرماتے،پھر بارہ رکعت نوافل اشراق ادا فرماتے، اس کے بعد  ملاقات کے لئے حاضرِ  خدمت ہونے والے زائروں اور ارادتمندوں سے ملاقات فرماتے۔جو بیعت ہونا چاہتےانہیں بڑی عنایت سے بیعت فرما کر اورادو و ظائف سے مستفیض فرماتے۔(2)   
نمازِاِشراق کی فضیلت 
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!نمازِ اِشراق کی بڑی برکتیں ہیں چنانچہ
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ 
1 …انوار شمسیہ ،ص۵۴ ملخصاً 
2…انوار شمسیہ ،ص۵۴ ملخصاً