Brailvi Books

فیضانِ شَمسُ العَارِفِین
4 - 77
کہ ایک بارآپرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکے چچا جان حضرت میاں احمد یاررَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کے سسر میاں نور نبیرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ اپنی بیٹی سے ملنے سیال شریف آئے، آپرَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ روشن ضمیردرویش تھے۔حضرت خواجہ شمس الدین سیالویرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ صحن میں  گھٹنوں کے بل چل رہے تھے ۔جب حضرت میاں نور نبیرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کی نگاہ آپ کی جبین مبارک  پر پڑی تو فوراً تعظیماً کھڑے ہوگئے ۔کسی نے پوچھا کہ اس چھوٹے سے بچے کی اس قدرتعظیم؟آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ  نے جواباً فرمایا:تم اس بچے کو نہیں جانتے،اس کی پیشانی پر اسمِ اعظم لکھا ہوا ہے،جب یہ اپنے مرتبہ کمال کو پہنچے گا تو اپنے روحانی فیوض و برکات سے ایک عالم کو سیراب  کرے گا۔سینکڑوں باکمال اہلِ بصیرت اس  کے در پر دست بستہ کھڑے ہونا  باعثِ سعادت سمجھیں  گے۔ پھرمیاں نور نبیرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے اپنی بیٹی سے فرمایا:میں نےاللہ عَزَّ وَجَلَّسےدعا مانگی   ہےکہ تمہیں بیٹی عطا فرمائے۔لہٰذا اپنی بیٹی  کا رشتہ اس سے کر  دینا تاکہ قیامت کے دن میں اس مرد کامل (خواجہ  شمس الدین سیالوی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ)کے رشتہ داروں میں اٹھایا جاؤں ۔(1)
تعلیم وتربیت
 حضرت خواجہ شمس الدین سیالویرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ والدین کے اکلوتے بیٹے تھے۔اُس زمانے میں پنجاب  پرغیرمسلم قابض تھے جنہوں نے آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ  ِتَعَالٰی عَلَیْہ  کے والد کو گرفتار کر لیا جس کی وجہ سے سارا خاندان ہی مصائب و 
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
… انسائیکلوپیڈیا اولیائے کرام ،۴/۱۸۷ملخصا