تیری نسلِ پاک میں ہے بچہ بچہ نور کا
تو ہے عینِ نور تیرا سب گھرانا نور کا
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
مسلمانوں کی خیر خواہی
حضرت خواجہ شمس الدین سیالویرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنے سیال شریف میں اپنا خانقاہی نظام اعلیٰ پیمانے پر قائم کیا اور سلسلہ عالیہ چشتیہ نظامیہ کی خوب اشاعت فرمائی۔ آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کے ہاں لنگر کا خاص اہتمام ہوتا تھا، تمام زائرین اور مسافروں کو کھانا لنگر خانے سے ملتا تھا ،شہر کے مفلسوں اور بے کسوں کے لیے آپرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کے لنگر کے دروازے ہر وقت کھلے رہتے۔قیام کا بھی بہت اچھا انتظام تھا۔ہر آنے والے کو چارپائی اور بستر مہیا کیے جاتے تھے جو لوگ مستقل خانقاہ میں رہتے تھے ان کو کپڑے بھی دیئے جاتے تھے۔ (1)
کھانا کھلانے کی فضیلت
میٹھے میٹھےا سلامی بھائیو! بزرگانِ دین رَحِمَہُمُ اللہُ الْمُبِیْن کے معمولات میں سے ہے کہ وہ بھٹکے ہوئے لوگوں کو سیدھی راہ دکھاتے،غریبوں،مسکینوں کی مدد فرماتے اوربھوکوں کو کھانا کھلاتے ہیں جو کہ بہت بڑے ثواب کا کام ہے۔قرآن و
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
… تاریخ مشائخ چشت ،ص ۵۳۵، انوار شمسیہ ،ص۴۷ ملتقطا ،المصطفیٰ و المرتضیٰ، ص۵۰۶ملخصاً